ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا کے بائینا بیچ سے کنڑیگاس کے گھر اجاڑنے کا سلسلہ دوبارہ شروع

گوا کے بائینا بیچ سے کنڑیگاس کے گھر اجاڑنے کا سلسلہ دوبارہ شروع

Wed, 27 Sep 2017 21:43:41    S.O. News Service

ہبلی27؍ستمبر(ایس او نیوز) گوا کے ساحلی کناروں پر آباد کنڑیگاس کے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تازہ معاملے میں بائینا بیچ پر گزشتہ40سال سے آباد کنڑیگاس کے 55مکانات کو ڈھا دیا گیا ہے۔

گوا کے ساحلوں پر تقریباً 23 ہزار کرناٹک کے شہری آباد ہیں۔ وقفے وقفے سے ان کے گھروں کو منہدم کرنے اور ساحلی کنارے سے ان کو ہٹانے کی کارروائیاں گوا حکومت کی طرف سے ہوتی رہی ہیں۔سب سے سن 2004میں گوا میں پہلی بار بی جے پی حکومت نے 380مکانات کومنہدم کرتے ہوئے کنڑیگاس کو بے گھر کر دیا تھا۔پھر سن 2014میں75مکانات ڈھادئے گئے تھے۔سال 2015کے دوران 102مکانات ہٹادئے گئے تھے۔اس کے بعد حالانکہ مکانات منہدم کروانے پر عدالت کی طرف سے روک لگی ہوئی ہے ، اس کے باوجود اب دوبارہ بی جے پی سرکار بن جانے پر500پولیس اہلکاروں کے حفاظتی دسے کے ساتھ مزید 55مکانات ڈھانے کی کارروائی انجام دی گئی ہے۔


Share: